پاک چائنا انوسٹمنٹ کمپنی لمیٹڈ کی ویب سائٹ پر خوش آمدید!
پاک چائنا انوسٹمنٹ کمپنی لمیٹڈ، حکومت پاکستان اورعوامی جمہوریہ چین کا ایک مشترکہ ترقیاتی مالیاتی ادارہ (ڈی ایف آئی ڈی)ہے جس کا قیام چین کی وزارت خزانہ اور چائنا ڈویلپمنٹ بینک کے توسط سے مشترکہ کاروباری معاہدے کے تحت 2007 میں عمل میں آیا۔ ترقیاتی مالیاتی ادارے کی حیثیت سے پی سی آئی سی ایل پاکستان میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ضابطء کار کے تحت کام کرتا ہے۔
پی سی آئی سی ایل کے قیام کا مقصد دونوں برادر ملکوں کے درمیان دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ اور معاشی طورپر جاندار اور مالی لحاظ سے قابلِ عمل منصوبوں کی فنانسنگ کے لیے بطور پل کام کرنا ہے۔ گزشتہ 12 سال سے پی سی آئی سی ایل پاکستان میں چینی سرمایہ کاری لانے کے لیے فعال مشاورت مہیا کر کے اور بنیادی ڈھانچے،صنعت،زراعت،خدمات،اطلاعی ٹیکنالوجی، مینوفیکچرنگ اور رئیل اسٹیٹ کے شعبوں میں متنوع مالی خدمات کی فراہمی کے ذریعے پاکستان کی معاشی ترقی میں کردار ادا کر رہا ہے۔